جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بُل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا اسٹینڈ گرنے سے کم از کم4 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ واقع وسطی کولمبیا کے قصبے اسپائنل میں اتوار کے روز پیش آیا جہاں بُل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا لکڑی کا اسٹینڈ زمین پر آگرا۔
رپورٹس کے مطابق اسٹینڈ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی اور تماشائی گھبراکر بھاگتے ہوئے نظر آئے۔
BREAKING: Stadium collapses during bullfight in Espinal, Colombia; at least 5 dead, 500 injured pic.twitter.com/yXzHgpharS
— BNO News (@BNONews) June 26, 2022
اطلاعات کے مطابق واقعے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔