ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد ہوگئی۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 541 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
COVID-19 Statistics 29 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 15,462
Positive Cases: 541
Positivity %: 3.50%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 100— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 29, 2022
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.50 فیصد رہی اور ایک ہلاکت ہوئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 100 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہےکہ شہرِ قائد کورونا کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی جارہی ہے۔