ملک میں کورونا سے 2 اموات، شرح ساڑھے 4 فیصد سے زیادہ ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 4 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں24گھنٹوں میں کورونا کے14ہزار 632 ٹیسٹ کیےگئے،جن میں سے 675 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔

اس کے علاوہ ملک میں کورونامیں مبتلا153مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں