فیصل آباد میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے کار سوار ڈاکٹر اوراس کے بیٹے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سمندری کے نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر عتیق اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کار میں جارہے تھے کہ چک 228 گ ب کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دونوں باپ بیٹے کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ باپ بیٹے کے قتل کی وجہ اور واردات میں ملوث ملزمان کے بارے میں فوری طور پر کوئی شواہد نہیں مل سکےہیں۔
دوسری جانب آر پی او بابر سرفراز نے دوہرے قتل کا نوٹس لے کر متعلقہ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔