بھارتی دانشوروں کا کہنا ہے کہ ہندوستان ممکنہ تباہی کے راستے پر چل رہا ہے۔
بھارتی ماہرِ اقتصادیات اور نوبل انعام یافتہ امرتیا سین نے کہا کہ ہندوستان آج جس بھیانک بحران کا سامنا کر رہا ہے وہ ‘ملک کی ممکنہ تباہی’ ہے ۔
کولکتہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امرتیا سین کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں ملک میں کسی قسم کی تفریق نہ ہو ، سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال خوف کا باعث بن گئی ہے، ہندوستان صرف ہندوؤں کا ملک نہیں ہو سکتا۔