حکومتی وسائل کے باوجود پنجاب کا ضمنی الیکشن جیتیں گے: اسد عمر

لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسدعمر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کرنے کے باوجود 17 جولائی کو پنجاب میں ضمنی الیکشن جیتیں گے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسدعمراور یاسمین راشد نے پی پی 170 میں پارٹی امیدوار ظہیر عباس کھوکھر کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی قوتوں کو شکست دےکر عمران خان کےہاتھ مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چوروں،ڈاکوؤں اورلٹیروں سے ملک کوبچانا ہے، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کی دنیا میں عزت ہو، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لانے والے سب پی ڈی ایم میں بیٹھے ہیں، عمران خان کہتا ہے امیر اور غریب کے لیے ایک جیسا انصاف ہونا چاہیے۔

اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان کوتباہی کےدہانے پر لانے والے سارے پی ڈی ایم میں بیٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں