ملک میں مون سون کی بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق چند روز میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں 45 اور منگلا ڈیم میں 50 فٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد منگلاسے پانی کااخراج کم اور تربیلا سے بڑھا دیا گیا ہے جب کہ پانی کی سطح میں اضافے سے چند روز میں ہائیڈل پاورکی پیدواربڑھنےکا امکان ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہےکہ تربیلامیں پانی کی آمد 2 لاکھ 58 ہزار 200 اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے جب کہ منگلا میں پانی کی آمد 45 ہزار 700 اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلامیں آج پانی کاذخیرہ 9لاکھ56ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا میں 5 لاکھ 86 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔