عمران ریاض کی گرفتاری کے معاملے پر عمران خان اور مریم نواز آمنے سامنے

اینکر پرسن عمران ریاض کی گرفتاری کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آمنے سامنے آگئے۔

عمران خان نے کہا کہ عمران ریاض کو ایسے پنجرے میں رکھا گیا، ایسا سلوک تو مہذب ملکوں میں کسی جانور کے ساتھ نہیں ہوتا۔

عمران خان کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ انہیں کئی ماہ تک سزائے موت کی کوٹھری میں رکھا گیا، جہاں باتھ روم اور کمرے کے درمیان بھی کوئی دیوار نہیں تھی، کیا آپ کو اس کوٹھری کی تصویریں بھیجی جائیں؟

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران ریاض خان کو اٹک سے حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اینکر پرسن عمران ریاض کو زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ عمران ریاض کو ایسی جیل میں رکھا گیا جہاں مہذب ممالک جانور کو بھی نہ رکھیں، معروف صحافی کو زہر دینےکا بھی شبہ ہے، تمام ذمہ داروں کو شرم آنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں