پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 737 افراد میں عالمی وبا کی تشخیص ہوئی۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 737 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
COVID-19 Statistics 16 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 22,451
Positive Cases: 737
Positivity %: 3.28%
Deaths: 10
Patients on Critical Care: 189— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 16, 2022
این آئی ایچ نے اپنے اعداد و شمار میں مزید بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے جب کہ 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔