صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو دھچکہ لگا ہے تو دونوں ممالک کے تعلقات پھر سے بہتر بنائے جائیں۔
صدر عارف علوی نے یہ بات پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی تنظیم کے اجلاس سے نیو جرسی میں ویڈیو لنک پر خطاب میں کہی۔
اس موقع پر جب جیو نیوز نے ان سے سوال کیا کہ عمران خان تو امریکی سازش کا بیانیہ دہرا رہے ہیں، ایسے میں امریکا سے تعلق بہتر بنانے سے متعلق بات انہوں نے ذاتی حیثیت میں کہی ہے یا صدر پاکستان کی حیثیت سے؟ تو عارف علوی لاجواب ہو گئے۔