ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 40 لاکھ ووٹوں کا پروپیگنڈا مکمل جھوٹ پر مبنی ہے۔
ہارون شنواری کے مطابق یہ بہتان تراشی عوام کو گمراہ کرنے کی گھٹیا اور ناکام کوشش ہے، 40 لاکھ نمبر کا تعلق نہ نئی فہرست سے ہے نہ ہی پرانی انتخابی فہرست سے ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام جان لیں کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات پرانی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں، 25 مئی کو انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی فہرستوں میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔
40 لاکھ ووٹوں کاپروپیگنڈا مکمل جھوٹ پر مبنی ہےیہ بہتان تراشی عوام کو گمراہ کرنے کی گھٹیا اورناکام کوشش ہے40 لاکھ نمبر کا تعلق نہ نئی فہرست سے ہے نہ پرانی عوام جان لیں پنجاب ضمنی انتخابات پرانی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں25 مئی کو انتخابی شیڈیول کے اعلان کے بعد تبدیلی ممکن نہیں
— Spokesperson ECP (@SpokespersonECP) July 15, 2022
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بھی پی ٹی آئی سربراہ کے بیانات اور الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں فہم نہیں ووٹر لسٹ کے حوالے سےکہی گئی بات کا سیاق و سباق کیاہے، ووٹر لسٹ میں سے کوئی ووٹ ادھر سے ادھر نہیں ہوئے۔
دوسری جانب پنجاب کے 20 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، پولنگ کے سامان کی ترسیل آج مکمل کی جائے گی۔