امریکی صدر کا دورہ سعودی عرب، شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

سعودی عرب کے دورے پر گئے امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب کی عسکری اور سکیورٹی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ کو روس اور چین کے لیے خالی نہیں چھوڑا جائے گا، تیل کی رسد میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

جوبائیڈن آج 6 ملکی خلیجی تعاون تنظیم کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات کا مقصد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی لانا، سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان فائر بندی مستحکم کرنے اور خطے میں واشنگٹن کے کردار پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

امریکی تجزیہ کاروں نے اسرائیل سمیت تمام طیاروں کے لیے سعودی فضائی حدود کھولنے کی اجازت کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے سعودی عرب، مصر اور اسرائیل کی سرحد کے قریب اہمیت کے حامل تیران اور صنافیر جزائر سے امن افواج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں