معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ سمیت ترکیہ (سابقہ ترکی) میں اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔
حریم شاہ سے متعلق مختلف ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں شوہر بلال کے ہمراہ مسقط جاتے ہوئے ترکیہ کے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔
تاہم اب جی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ ان سے متعلق گرفتاری کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
حریم نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر بلال کے ہمراہ ترکیہ میں آزاد ہیں نہ کہ زیر حراست، حریم کا کہنا تھا وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکیہ میں ایک خوشگوار زندگی گزاررہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ کے خاندان کے ذرائع نے بھی ان سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کی تھی۔
حریم کے خاندان کے ذرائع کا کہنا تھا کہ حریم اس وقت شوہر کے ہمراہ ترکیہ میں موجود ہیں اور دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، ان کا حالیہ دنوں میں مسقط کے لیے کوئی پلان ہی شیڈول نہیں تھا تو ائیرپورٹ سے گرفتاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔