عمران خان کی بچھائی گئی ساری بارودی سرنگیں ن لیگ نے ہٹا دیں،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل الیکشن نہیں، بلکہ پنجاب کو لوٹ کر کھانے والوں کے ساتھ جنگ ہے۔

مریم نواز نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بچھائی گئی ساری بارودی سرنگیں ن لیگ نے ہٹا دیں،سابق وزیر اعظم قوم سے جھوٹ بولتے رہے، ملک میں انتشار پھیلاتے رہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اقتدار کے حصول کے لیے قوم کے نوجوانوں کو ایندھن کی طرح استعمال کیا، عمران خان کبھی میری قوم کے نوجوانوں کا ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں تو فخر کے ساتھ اپنے بھائی حمزہ کیلئے کمپین کر رہی ہوں لیکن عمران خان پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کی کمپین چلا رہا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نے کہا کہ نالائق کی حکومت ایک سال بھی مزید رہ جاتی تو لاہور کو کھنڈر بنا دیتی ، کٹھ پتلی عمران خان نے پنجاب میں بھی کٹھ پتلی کو رکھا ہوا تھا ۔

خیال رہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوں گے، یہ نشستیں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں