گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی تیسری وکٹ 60 رنز کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکن کپتان دیمتھ کرونا رتنے کو 1 رن پر بولڈ کیا، جب کہ ٹیم کو دوسری کامیابی یاسر شاہ نے دلائی جنہوں نے کوشال مینڈس کو 21 رنز پر آؤٹ کیا۔
سری لنکا کو تیسرا نقصان اوشادہ فرنینڈو کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوا۔
گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان کیا گیا۔
کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان سمیت امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، سلمان آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ محمد نواز، یاسر شاہ ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں کپتان دیمتھ کرونا رتنے اور اوشادہ فرنینڈو شامل ہیں، اس کے علاوہ کوشال مینڈس، انجیلو میتھیوز ،دھننجایا ڈی سلوا اور دنیش چندیمل بھی شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم میں نروشن ڈکویلا ، رمیش مینڈس ، مہیش ٹھیکشانا ، پربتھ جے سوریا اور کاسن راجیتھا بھی شامل ہیں۔