کراچی کے علاقے گرو مندر سے منشیات سپلائی کرنے والے انٹیلی جنس اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو نے گرومندرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار افراد میں ایک حاضر سروس پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ چھاپے کے دوران 42 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزم شعیب جمشید ٹاؤن میں تعینات ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں منشیات فروش احمد فراز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار انٹیلی جنس اہلکار پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔