کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی برقرار ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8 ہزار 88 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 232 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 2.86 فیصد رہی۔
محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کی مثبت شرح 1.71 فیصد رہی جب کہ صوبے بھر میں یہ شرح 2.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔