پاکستان: کورونا کی شرح 3 فیصد کے قریب ریکارڈ

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصدریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق ایک دن میں16 ہزار 419 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 459 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی جب کہ 163 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں