کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا۔
منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 55 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 216 روپے 75 پیسے ہے جو ملکی تاریخ میں اس کی بلند ترین سطح ہے۔