کراچی: سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد خاتون کو گھر میں قتل کرکے فرار

کراچی میں سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد خاتون کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگاکر قتل کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر جمالی گوٹھ میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی اور مقتولہ خاتون کی شناخت 26سالہ رعنا کے نام سے ہوئی۔

مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر آیا تو بیوی کی پھندا لگی لاش دیکھی، نامعلوم ملزمان اس کی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے اہل خانہ آبائی گاؤں سے لاش وصول کرنے کے لیے آرہے ہیں اس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ لیاقت آباد اور ڈیفنس میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں لیاقت آباد نمبر 6طیبہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ اقبال زخمی ہوگیا ،فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں