امریکا میں تقریباً ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

امریکا میں تقریباً ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مین ہٹن کے شمال میں راک لینڈ کاؤنٹی میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پبلک ہیلتھ کمشنز کا کہنا ہے کہ صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا میں آخری بار 2013 میں پولیو کا کیس رپورٹ کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق تازہ ترین کیس ایک ایسے فرد کی طرف سے ٹرانسمیشن چین کا اشارہ ہے جس نے اورل پولیو ویکسین (OPV) لی تھی اور یہ ویکسین 2000 میں امریکا میں بند کر دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں