اس سال آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بی بی ایل میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرایا گیا ہے، بی بی ایل کا غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ 28 اگست کو ہو گا اور بگ بیش لیگ 13 دسمبر کو شروع ہو گی۔
رپورٹس کے مطابق اس سال بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں پاکستان کے کرکٹرز بھی شامل ہوں گے، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی ایل کے گزشتہ سیزن میں بھی تینوں کرکٹرز کی بات چیت ہوئی تھی تاہم امکان ہے کہ لیگ کے 12 ویں ایڈیشن میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی ایکشن میں نظر آئیں۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اور شاداب خان گزشتہ سیزن بھی کھیلے تھے اور اس بار بھی ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔