لاہور کی انتظامیہ نے نان بائیوں کو قیمت بڑھانے کی اجازت دیدی

لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کامیاب رہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نان کی قیمت بڑھانے کی اجازت دے دی ہے لہذا نان کی قیمت 15 سے بڑھا کر20 روپے کر دی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق روٹی کی قیمت 10 روپے رہے گی جس کے لیے حکومت کو سرکاری آٹا فراہم کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں