آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق نیتھن لیون نے اتوار کے روز اپنی گرل فرینڈ ایما میکارتھی سے شادی کی۔

    آسٹریلوی اسپنر نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہیں سیاہ رنگ کے پینٹ کوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دلہن نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ34 سالہ آف اسپنر نے 141 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 468 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں