وزارت اقتصادی امور نےگزشتہ مالی سال کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں

وزارت اقتصادی امور نےگزشتہ مالی سال کے دوران لیے گئے قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گژشتہ مالی سال جولائی سے جون تک 16 ارب 94کروڑ ڈالرز کا مجموعی قرضہ لیا گیا جبکہ اسی دورانیے میں 2 ارب ڈالرز کے بانڈز کا اجرا ہوا۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق جولائی سے جون باہمی معاہدوں کے تحت 70 کروڑ ڈالرز جبکہ اسی وقت میں کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 4 ارب 82 کروڑ ڈالرز قرض لیا گیا۔

اس کے علاوہ کمرشل بینکوں سے 4 ارب 86 کروڑ ڈالر زسے زائد قرض حاصل کیا گیا اور سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرز سیف ڈپازٹ کی مد میں وصول ہوئے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران 40 کروڑ ڈالرز قرض لیا گیا جبکہ مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 19 کروڑ 86 لاکھ ڈالرزکی گرانٹس ملیں۔ٕ

جولائی سے جون کے دوران امریکا سے پاکستان کو 6 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز قرض ملا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز سے زائد قرض فراہم کیا۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے پاکستان کو ایک ارب 32 کروڑ ڈالرز سے زائد قرض ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں