لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے ضمنی الیکشن سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیے۔
ہمارے ۲۰ ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیےاور ق۔لیگ کے ۱۰ ووٹ بھی آپ نے PTI کو عطا کر دیے تو پرویز الہی صاحب کی majority تو آپ کی دین ہے می لارڈ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2022
انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ 10 ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کردیے تو پرویز الٰہی کی میجورٹی تو آپ کی دین ہے مائی لارڈ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ کی درخواست مسترد کردی جب کہ کیس پر مزید سماعت آج ہوگی۔