چاہتی ہوں دعا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں : حرا مانی

اداکارہ حرا مانی نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے دعا ظہیر سے متعلق پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر حرا مانی نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں چاہتی ہوں دعا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، اللہ تعالی میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے لاہور جاکر اپنی پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

دعا زہرا کو عدالت کے حکم پر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جسے اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا گیا ہے، دعا کو یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل دعا کا کہنا تھاکہ شوہر ظہیراحمد کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رہے اور خاوند سے الگ ہو کر اپنے رشتے دار کے گھر رات گزاری، میرے پاس رہنے کیلئے کوئی چھت نہیں ہے، والدین اوردیگرافراد سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں لہٰذا اپنی مرضی سے سکیورٹی کیلئے دارالامان جاناچاہتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں