اداکار منیب بٹ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور حمزہ شہباز کو فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا۔
اس سارے معاملے پر اداکار منیب بٹ نے بھی رد عمل کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ‘آئین شکنی کرنے پر ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو گرفتار کرنا چاہیے’۔
Deputy speaker Mr Mazari should be arrested now for breaking constitution !
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) July 26, 2022
منیب بٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کے لیے کہا کہ ‘ایک کھلاڑی پوری پی ڈی ایم پر بھاری’۔
Ek khilaadi poori PDM p Bhaari !#CMPunjabElection #SupremeCourtofpakistan
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) July 26, 2022
اس کے علاوہ منیب بٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بھی ٹرول کیا، انہوں نے لکھا کہ ‘اچکن سیل پر دستیاب ہے، اسے کچھ دیر کے لیے استعمال کیا گیا ہے’۔
Achkan for sale
Slightly used !— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) July 26, 2022