بارشوں سے سبزیوں کی ترسیل مشکل، قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارشوں کے باعث سبزیوں کی ترسیل مشکل ہو گئی۔

مختلف شہروں کی سبزی منڈیوں سے سبزیوں کی ترسیل نہ ہونے کے باعث سبزیوں کی مقدار بھی کم ہو گئی ہے جبکہ دکانداروں نے سبزیوں کی قیمت میں من مانا اضا فہ بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب بارشوں سے بدین میں چاول کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سیلابی ریلے نے گھارو میں تباہی مچا دی ہے اور راجن پور میں ریلوں سے سینکڑوں دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

حیدر آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر سے پانی کا نکاس نہ کیا جا سکا جبکہ کراچی میں بھی مختلف علاقوں میں کیچڑ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں