‘لاڈلا ابھی تک لاڈلا ہے‘: وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ آنے پر عفت عمر کا ردعمل

اداکارہ عفت عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر رد عمل میں عمران خان پر طنز کیا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ پر عدالتی فیصلہ آنے کے بعد عفت عمر نے ٹوئٹر پر مختلف بیانات جاری کیے۔

ایک ٹوئٹ میں عفت عمر نے لکھا کہ لاڈلا ابھی تک لاڈلا ہے، پراجیکٹ عمران پر جتنی محنت اور پیسہ لگایا گیا وہ سب کبھی فلش آؤٹ نہیں کیا جاسکتا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ سلیکٹڈ وزیراعلیٰ بھی کپتانی جدوجہد کا ہی پھل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں