سلام آباد: فواد چوہدری ایوان صدر سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری براہ راست نشر نہ کرنے پر برہم ہوگئے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود یہ حرکت کی گئی جسے معاف نہیں کریں گے، پرویزالٰہی تو وزیر اعلیٰ بن گئے مگر ریاست کی ذمے داریوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب جیل جا رہی ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
جب کہ ذلفی بخاری نے کہا کہ آصٖف زرداری بڑے سیاست دان ہیں یا عمران خان، یہ فیصلہ عوام نے کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی ۔
سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو گزشتہ رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا تھا تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد صدر مملکت نے حلف لیا تھا۔