پاکستان کے وسیم کھتری امریکا میں جاری اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
وسیم کھتری نے 28 میں سے 19 گیمز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ آسٹن شن نے بھی 28 میں سے 19 گیمز جیتے اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وسیم اور آسٹن کے درمیان بیسٹ آف 5 کا مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ شمالی امریکا میں جاری چیمپئن شپ میں چار سو سے زائد پلیئرز شریک ہیں۔