خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کرسکیں گے اور حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکیں گے۔

اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اطراف عارضی بیریئرز لگا دیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں