روسی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ امریکی اسپیکرنینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان واضح اشتعال انگیزی ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کو اپنی علاقائی خودمختاری کےتحفظ کے لیے اقدامات کامکمل حق حاصل ہے۔
دوسری جانب تائیوان حکام کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی دورے کے ساتھ ہی21 چینی لڑاکا طیارے تائیوان اورچین کی مشترکہ فضائی حدود میں داخل ہوئے ۔
حکام کے مطابق کئی امریکی جنگی بحری جہاز بھی تائیوان کےقریبی پانیوں میں گشت کررہے ہیں۔