بلوچستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے ضلع بولان میں واقع مچھ بھی بہہ گیا۔
سیلاب اور بارشوں سے 50 ہزار آبادی والے مچھ شہر کا رابطہ کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں سے گزشتہ دو ہفتوں سے منقطع ہے۔
مچھ کو قومی شاہراہ سے ملانے والا پل گزشتہ دو ہفتوں سے ٹوٹا پڑا ہے جب کہ ماہرین تعمیرات کے مطابق سیلابی پانی نے مچھ شہر کو ملا نے والے اس پل کے 7 فٹ حصے کو زمین بوس کردیا۔
اس پل کے ٹوٹنے اور متبادل راستے پر سیلابی پانی جمع ہونےسے مسافروں کو کئی کئی گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے، متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے مچھ کے شہریوں کو اشیائے خورونوش کی قلت کا سامنا ہے۔