محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور اور ملتان میں بارش کا امکان ہے جب کہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ مانسہرہ اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھر گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود اور تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ کشمیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برس سکتی ہے۔