پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمیں ٹیبل پر بیٹھنے پر اعتراض نہیں،نئے الیکشن کے علاوہ اس بحران سے نکلنے کا کوئی حل نہیں ہے۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ صدر مملکت نے اچھی تجویز دی ہے،ٹیبل پر بیٹھ کر بات کرنے کا کوئی مقصد ہوتا ہے ،شہبازشریف انتخابات کا اعلان کریں تو الیکشن اصلاحات سمیت دیگر ایشوز پر بات کرنے کو تیار ہیں۔
اسد عمر کا کہناتھا شہباز گل محب وطن ہیں،انہوں نے عدالت میں دکھایا کہ ان پر تشدد کیا گیا۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف، مریم نواز،آصف زرداری اور موجودہ وزیر دفاع کی تقاریر بھی سن رکھی ہیں، اس لیے اگر آپ نے پرچے ہی کٹوانے ہیں تو پرچے کٹوانے ہمیں بھی آتے ہیں۔