پاکستان: کورونا کی شرح ساڑھے 3 فیصد ریکارڈ، مزید 3 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق کووڈ کے مثبت کیسز کی شرح 3.59 فیصد تک جاپہنچی جب کہ وبا میں مبتلا مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تاہم وائرس میں مبتلا 161 افراد کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں