امریکی سیاسی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
امریکا میں تیزی سے پروا چڑھنے والی نفرت انگیزی سے متعلق حقائق سامنے لائے گئے۔
امریکی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نفرت انگیز سازشی بیانیہ امریکا میں تشدد اور انتشار کو ہوا دے رہا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد اداروں کے خلاف ٹرمپ کے حامیوں نے نفرت انگیز مہم شروع کر دی ہے، سرچ وارنٹ پر دستخط کرنے والے جج کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
امریکی سیاسی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایف بی آئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ مار کر انتہائی حساس کاغذات حاصل کیے تھے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق اہم کاغذات کی تلاشی کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا۔