سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

بطور سوانح حیات چوتھی کلاس کی اردو کی کتاب میں شامل ہونے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ اس آزادی کے مہینے میں حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے نصاب میں شامل کیا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا یہ میرے لیے اور میری فیملی کے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بچوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خوب محنت کریں اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو روشن کریں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سرفراز احمد نے لکھا کہ ایک رول ماڈل کی حیثیت سے ہمیں بچوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہونا چاہیے، اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے میں ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔

یاد رہے کہ حکومت سندھ نے اردو کی چوتھی کلاس کی کتاب میں ایک سبق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی زندگی پر شامل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں