لاہور: چوہنگ میں ٹرک کی رکشے اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے چوہنگ میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا جب کہ ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں