بہاولپور کے قریب حادثے کا شکار لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس کے مسافروں میں سے کچھ کے نام موصول ہوئے ہیں۔
لاہور سے ڈائیوو بس سروس کمپنی ذرائع کے مطابق تین افراد انس شاہد اور اشرف کے ٹکٹ ایک ساتھ بُک کرائے گئے تھے۔
اس کے علاوہ عدیل اور شاہد کے نام پر تین تین ٹکٹ بُک ہیں۔
ایک مسافر شاہد یعقوب کے نام پر چار ٹکٹ بُک کرائے گئے۔ حاشر احمد، حسن اور عبدالنافع کے نام پر دو دو ٹکٹ بُک کرائے گئے۔
کمپنی ذرائع کے مطابق نوید اشرف، محمد عرفان، زاہد، محمد مدثر، محمداحمد اور ریاض کے نام پر بھی ایک ایک ٹکٹ بُک ہے۔
ڈائیوو کمپنی کی سلیپر بس کے 22 مسافروں نے لاہور سے کراچی پہنچنا تھا جبکہ دو مسافروں عثمان اور رئیس نے حیدر آباد اترنا تھا۔
واضح رہے کہ موٹروے ایم 5 پر بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میں ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی، آخری اطلاعات تک حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔