پاکستان: کورونا سے مزید 2 اموات، شرح ڈھائی فیصد سے زائد

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 22 ہزار 679 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 578 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح 2.55 فیصد رہی جب کہ 2 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 544 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں