کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں کل صبح 8 سے آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سب سےزیادہ بارش گلشن حدید میں 102.2 ملی میٹر ہوئی جس کے بعد صدر میں 60، قائد آباد 49 اور یونیورسٹی روڈ پر 44.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ گڈاپ ٹاؤن 37.4، سعدی ٹاؤن 30.1، اورنگی ٹاؤن 8.7 ، جناح ٹرمینل 21.4، اولڈ ائیر پورٹ 19.1، فیصل بیس 13، ناظم آباد 13.2، گلشن معمار 12، سرجانی 11.7، ڈی ایچ اے 11.3، کیماڑی 10، نارتھ کراچی 9.4 اور کورنگی میں 24.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔