پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو دیکھنے کے لیے پمز اسپتال گیا تو سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار افراد رات 2 بجے میرے گھر پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ جس وقت میں شہباز گل سے ملنے کے لیے پمز اسلام آباد میں موجود تھا، سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار موٹر سائیکل سوار رات دو بجے میرےگھر کے گیٹ پر آئے۔
مراد سعید نے مزید لکھا کہ اطلاع ملنے پر قریبی دوستوں سے رابطہ کیا جن کے پہنچنے پر اسلحہ بردار افراد وہاں سے روانہ ہوئے۔
جس وقت میں شہباز گل سے ملنےکےلیے پمز، اسلام آباد میں موجود تھا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار موٹر سائیکل سوار رات کے دو بجےمیرےگھر کے گیٹ پہ آئے۔
اطلاع ملنے پہ قریبی دوستوں سے رابطہ کیا جن کے پہنچنے پر یہ وہاں سے روانہ ہوئے۔۱/۲— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 18, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ جب ان کا پیچھا کیا گیا تو ہاتھ میں موجود اسلحے کے باوجود پولیس چوکی پر انہیں بغیر روکے ریڈ زون میں داخل ہونے دیا گیا، ناصرف یہ بلکہ یہ وزیراعظم ہاؤس اور ڈپلومیٹک انکلیو کے پہلو سے ہوتے ہوئے آگے نکل گئے۔
جب ان کا پیچھا کیا گیا تو ہاتھ میں موجود اسلحے کے باوجود پولیس چوکی پر انہیں بغیر روکے ریڈ زون میں داخل ہونے دیا گیا۔ نا صرف یہ بلکہ یہ وزیر اعظم ہاؤس اور ڈپلومیٹک انکلیو کے پہلو سے ہوتے ہوئے آگے نکل گئے pic.twitter.com/PTtBNnO20Y
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 18, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالتی حکم پر شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔