شہباز گل کی صحت تسلی بخش ہے: پمز اسپتال

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے پمز اسپتال نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی صحت تسلی بخش قرار دے دی۔

گزشتہ روز شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ کے لیے پمز اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں ڈاکٹرز کا 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

کارڈیک سینٹر میں شہباز گل کا ابتدائی طبی معائنہ ہوا اور اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی صحت تسلی بخش ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ شہباز گل کےخون کے ٹیسٹ اور ای سی جی کی جائےگی جس کے بعد مجموعی میڈیکل رپورٹ آج مرتب کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹس آنےکے بعد شہباز گل کو ڈسچارج کرنے یا نا کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا۔

https://www.facebook.com/IamShahbazGill/posts/597083922099215

دوسری جانب شہباز گل کے فیس بک اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ان کے وینٹی لیٹر پر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہہنما شہباز گل کے تصدیق شدہ فیس بُک اکاؤنٹ سے ان کی اسٹریچر پر پمز اسپتال منتقل کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہباز گِل کا منہ سوجا ہوا تھا، اور انہیں سانس بھی نہیں آرہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں