این اے 245 میں کامیابی: ’حقیقی آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں‘

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر اپنے امیدوار محمود مولوی اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ این اے 245 کراچی میں آج کے انتخاب میں کامیابی پر محمود مولوی اور تحریک انصاف کراچی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رب العزت کی رضا و عنایت سے ہم اپنی حقیقی آزادی کی تحریک میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پرضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نےکامیابی حاصل کی۔

این اے 245 کے مکمل 263 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 29475 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

ایم کیو ایم امیدوار معید انور 13193 ووٹ لے کر دوسرے اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد احمد رضا 9836 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ آزاد امیدوار فاروق ستار 3479 اورمہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد کو 1177 ووٹ لے سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں