امیر جماعت اسلامی سراج الحق پی ڈی ایم سمیت پی ٹی آئی پر برس پڑے ۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) اورپی ٹی آئی سیلاب سےمتاثرہ عوام کےدکھوں سے بے پرواہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی مکمل طورپرناکام ہوچکے، دونوں کا چہرہ عوام نےدیکھ لیا، آج ہماری پوری قوم کوحکمرانوں نےخیرات کھانے والی قوم بنادیا ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق سیلاب سےمتاثرہ علاقے تونسہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔
قیصرشریف کے مطابق آج ناڑی، وہوا، فاضل پور کےریلیف کیمپس کادورہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام سےخطاب کریں گے ، اس دوران سراج الحق ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ میں ریلیف کےکام کاجائزہ لیں گے۔
قیصرشریف نے بتایا کہ جماعت اسلامی اورالخدمت کےرضاکاربڑےپیمانےپرریلیف کاکام کررہےہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہجماعت اسلامی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑےگی،حکومت کی نااہلی اورغفلت سےلاکھوں لوگ فاقوں پرمجبورہیں،سیاسی لیڈروں کوذاتی مفادات کی لڑائی کی بجائےآفت زدہ علاقوں میں ہوناچاہیے۔