شہباز گل کو آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کو آج پیش کرنےکا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام کے مقدمے کی سماعت ہوگی جس میں ان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ کیا جائےگا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دےدیا جس کے بعد پولیس انہیں پمز اسپتال سے اسلام آباد کچہری میں پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں