عمران خان کی گرفتاری کی خبریں، پی ٹی آئی کارکنان رات سے بنی گالا چوک پرجمع

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی اطلاعات پر سینئر قیادت سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان رات سے بنی گالا چوک پرجمع ہوگئے۔

گرفتاری کی اطلاعات پر رہنما پی ٹی آئی اسد عمر ،فواد چوہدری اور مراد سعید سمیت دیگر رہنما بھی بنی گالہ پہنچے۔

دوسری جانب بنی گالا چوک پرجمع کارکنان نے صبح نان چنے کے ساتھ سڑک پر ہی ناشتہ کیا۔

لاہور لبرٹی چوک پر بھی پی ٹی آئی کارکنان اور رہنما جمع ہو ئے جس دوران کارکنان نے ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا

ادھر کراچی کی شارع فیصل پر نرسری کے قریب بھی احتجاج کیا گیا، صبح سڑک کھول دی گئی جب کہ پشاور جی ٹی روڈ ،شیخوپورہ میں بھی پی ٹی آئی ورکرز سڑکوں پر نکل آ ئے۔

فوادچوہدری نے جی نیوزسےگفتگو میں عمران خان کے بنی گالہ میں نہ ہونے کی خبروں کی تردید کی۔

رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا بولے کہ حکومت کے ان ہتھکنڈوں سےکچھ حا صل نہیں ہوگا جب کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بولے کسی کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں